سال کے اخر تک گنگا ندی کے نیچے سے میٹرو کا دلچسپ سفر کر سکیں گے لوگ

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 13 APRIL

کولکاتا، 13 اپریل: کولکاتا میٹرو ریل کارپوریشن لمیٹڈ (کے ایم ا?رپی ایل) نے گنگا ندی کے نیچے پہلی میٹرو چلا کر تاریخ رقم کر دی ہے۔ کولکاتا کے بی بی ڈی باغ اسٹیشن سے ہاوڑہ میدان تک ایسٹ ویسٹ میٹرو کے ٹرائل رن کی تکمیل کے بعد، کولکاتا کے عام لوگ اس کے دلچسپ سفر سے لطف اندوز ہونے کے لیے بے تاب ہیں۔
بھارت کے پہلے زیر ا?ب میٹرو منصوبے کا ٹرائل رن مکمل ہونے پر شہر کے مکینوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ تاہم عام لوگوں کو ندی کے نیچے دلچسپ سفر کا تجربہ کرنے کے لیے اس سال کے ا?خر تک انتظار کرنا پڑے گا۔ ٹرائل رن کو ایک تاریخی واقعہ قرار دیتے ہوئے کولکاتا میٹرو کے جنرل منیجر پی اْدے کمار ریڈی نے کہا ہے کہ اس سال کے ا?خر تک مسافر یقینی طور پر گنگا ندی کے نیچے سفر کر سکیں گے۔
’’ہندوستھان سماچار‘‘ سے خصوصی بات چیت میں انہوں نے بتایا کہ بدھ کو ایک دن پہلے ایم ا?ر- 612 نمبر ریک کا ٹرائل رن مکمل ہو گیا ہے۔ اس کے بعد اگلے سات ماہ تک اس سیکشن پر ٹرائل رن چلے گا۔ ہاوڑہ میدان سے ایسپلانیڈ تک مختلف طریقوں سے میٹرو چلائی جائے گی تاکہ اگر کوئی مسئلہ ہو تو اسے سمجھا جا سکے۔ نومبر کے مہینے تک اس کی تکمیل کے بعد حفاظتی سرٹیفکیٹ حاصل کر لیا جائے گا اور اس سیکشن پر مسافروں کی باقاعدہ خدمات شروع کر دی جائیں گی۔ جلد ہی کمشنر ا?ف ریلوے سیفٹی بھی اس سیکشن کا دورہ کریں گے اور جائزہ لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کے ایم ا?ر سی ایل کے تمام ملازمین، انجینئرز جن کی نگرانی میں یہ منصوبہ مکمل ہوا ہے، اس ٹرائل رن سے خوش ہیں۔یہ ایک چمتکار کی طرح ہے۔ اوپر سے دریائے گنگا گزر رہی ہے اور اس کے نیچے سے 33 میٹر نیچے سرنگ سے میٹرو گزرے گی جو اپنے ا?پ میں ایک بہت ہی دلچسپ تجربہ ہے۔ یہ ہندوستان میں اس طرح کا پہلا منصوبہ ہے جو دریائے گنگا کے نیچے سے گزر رہا ہے۔ ہاوڑہ میدان سے ایسپلانیڈ کے درمیان 4.8 کلومیٹر کے زیر زمین حصے پر ٹرائل رن کے ا?غاز کے ساتھ، یہ بھی امید ہے کہ تجارتی خدمات بھی اسی سال شروع ہو جائیں گی۔ ایک مرتبہ یہ سیکشن کھل گیا تو ہاوڑہ ملک کا پہلا سب سے گہرا میٹرو اسٹیشن ہوگا۔
ہاوڑہ سے بی بی ڈی باغ اسٹیشن تک کا سفر صرف 45 سیکنڈ میں دریائے گنگا کے نیچے مکمل ہوتا ہے جو کہ اپنے ا?پ میں نایاب ہے۔ میٹرو کے جنرل منیجر نے کہا کہ یہ مغربی بنگال کے مہتواکانکشی (اہمیت کی حامل) منصوبوں میں سے ایک ہے۔ برسوں سے انتظار تھا جو اب پورا ہونے والا ہے۔ یہ ایک خواب کے سچ ہونے کی طرح ہے۔