ملک کی سب سے لمبی میٹرو سرنگ کا کام 75فیصد مکمل

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 13 APRIL

بنگلورو،13/اپریل:ملک کی سب سے لمبی ’’نما میٹرو‘‘ سرنگ کا کام 75فیصد مکمل ہوچکا ہے اور اگلے سال یعنی 2024 کے آخر تک انڈر گراونڈ روٹ کا تمام سیول کام مکمل ہونے کی توقع ہے۔ ذرائع کے مطابق اگلے سال تک کام مکمل کرنے کے نشانے کے ساتھ بنگلور میٹرو ریل کارپوریشن لمیٹیڈ(بی ایم آر سی ایل) نے کاموں کا آغاز کیا ہے۔ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ڈیری سرکل تا ناگوار13.9کلو میٹر لمبا انڈر گراونڈ میٹرو ملک بھر میں سب سے بڑا سرنگ روٹ ہے۔ میٹرو کے گوٹی گیرے-ناگوار 21.30کلو میٹر ’’پنک‘‘ روٹ کے سرنگ روٹ کا کام تیزی کے ساتھ جاری ہے۔بی ایم آر سی ایل ذرائع نے بتا یا کہ سرنگ کھودنے میں مصروف 9میں سے5ٹی ایم بی ایم نے اپنا کام مکمل کیا ہے۔ابتک74.90فیصد (تقریباً17ہزار میٹر)سرنگ کھودنے کا کام مکمل ہوچکا ہے۔ذرائع نے بتا یا کہ انجینئروں،سیول عملہ سمیت کل625سے زیادہ عملہ دن رات محنت کر رہا ہے۔بتا یا جا تا ہے کہ ردرا نامی ٹی بی ایم ڈیری سرکل تا لکسندرا اسٹیشن سرنگ کھودنے میں مصروف ہے۔ابتک62فیصد کام مکمل ہوا ہے۔وامیکا نامی ٹی بی ایم نے67فیصد کام کے ساتھ لکسندرا تا لانگ فورڈ ٹاون اسٹیشن جنوب کی جانب سرنگ کا کام جاری رکھا ہے۔ بھدرا نامی ٹی بی ایم وینکٹیش پورم تا کاڈ گوڈنہلی35فیصد اور تنگا نامی ٹی بی ایم نے وینکٹیش پورم تا جنوب کی جانب کاڈگونڈنہلی سرنگ کھودنے میں مصروف ہے اور 44فیصد کام مکمل ہوا ہے۔بی ایم آر سی ایل ذرائع کے مطابق قومی ملٹری اسکول تا دیواجی نگر کے درمیان 2.7کلو میٹر سرنگ ٹی بی ایم اونی اور لاوی کے کھو دا ہے۔ یہاں ورد ٹی بی ایم نے594میٹر سرنگ کھودی تھی،اسکے علاوہ ٹی بی ایم لاوی نے ایم جی روڈ تا ویلا را اور ٹی بی ایم ارود جانے کنٹو منٹ ریلوے اسٹیشن تا پاٹری ٹاون انڈر گراونڈ راستہ کھودا ہے۔ اسی طرح وندھیا نامی ٹی بی ایم نے پاٹری ٹاون اسٹیشن تا رٹرول شافٹ سرنگ کھو دی ہے۔ کل اس روٹ میں 11,500کروڑ روپیوں کے4پیکج کا کام جاری ہے اور یہ 2024ء￿ کے آخر تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔ تاہم ٹریک کی تنصیب، سگنلنگ،بجلی کنکشن،حفاظتی انتظامات سمیت تمام کام مکمل کر کے عوام کے لئے کھولنے مزید دوسال درکار ہوں گے۔