ناصر ،جنید کے قاتل مونواور گوگی کو پولیس نے گرفتار کیا

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 14 APRIL

جے پور،14اپریل: ہریانہ کے مشہور بھیوانی قتل کیس میں راجستھان کی بھرت پور پولیس کو کامیابی ملی ہے۔ پولیس نے ناصر جنید قتل کیس کے ملزمان مونو رانا اور گوگی کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے جمعہ کو یہاں کہا، ‘‘مونو رانا اور گوگی کو راجستھان پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ وہ بھرت پور کے جنید اور ناصر کے اغوا اور قتل کے سلسلے میں مطلوب تھے۔” ترجمان کے مطابق، ان لوگوں پر 10,000 روپے کا انعام تھا اور انہیں بھرت پور پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ بھرت پور کے انسپکٹر جنرل آف پولیس اور ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اس بارے میں مزید معلومات بعد میں دیں گے۔راجستھان کے بھرت پور ضلع کی پہاڑ تحصیل کے گھاٹمیکا گاؤں کے رہنے والے ناصر (25) اور جنید (35) کی بری طرح سے جلی ہوئی لاشیں 16 جنوری کو ہریانہ کے بھیوانی ضلع کے لوہارو میں ایک جلی ہوئی جیپ سے ملی
تھیں۔ ان دونوں کو ایک دن پہلے 15 فروری کو مبینہ گاؤ رکھشکوں نے اغوا کر لیا تھا۔ ناصر اور جنید کو پہلے گائے کی اسمگلنگ کے شبہ میں اغوا کیا گیا اور پھر دونوں کو زندہ جلا دیا گیا۔