Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 15 APRIL
واشنگٹن،15اپریل :وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے ایک وفد نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بات چیت کے دوران یمن اور دیگر امور پر سعودی عرب کی حمایت پر زور دیا ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ دونوں ممالک نے بات چیت کے دوران باقاعدہ رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔یہ بیانات واشنگٹن کی جانب سے یمنی حکومت اور یمن میں حوثیوں کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے عمل کا خیر مقدم کرنے کے چند گھنٹے بعد سامنے آئے ہیں۔وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ یمن میں قیدیوں کے تبادلے کے عمل کا خیر مقدم کرتا ہے اور ملک میں تنازع کے سفارتی حل پر زور دیتا ہے۔سعودی وزارت خارجہ نے اعلان کیا تھا کہ وائٹ ہاؤس کے چیف ایڈوائزر برائے مشرق وسطیٰ بریٹ میک گرک اور امریکی ایلچی برائے توانائی کے تحفظ آموس ہوچسٹین جمعرات کو سعودی عرب پہنچے اور انہوں نیسعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی تھی۔گذشتہ منگل کو ریپبلکن سینیٹر لنڈسے گراہم نے تصدیق کی کہ شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ان کی ملاقات بہت نتیجہ خیز رہی۔گراہم نے “امریکی انتظامیہ اور کانگریس میں ریپبلکنز اور ڈیموکریٹس کے ساتھ مل کر امریکہ سعودی تعلقات کو اگلی سطح تک بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔