Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 15 APRIL
اسلام آباد ،15اپریل : سابق صدراور پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل باجوہ نے ملک میں مارشل لگا لگانے کا پلان بنا یا تھا ۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کا تاریخ لانے سے پہلے جنرل باجوہ نے پاکستان میں مارشل لالگانے کے اشارے بھی دیئے۔ اس پر سابق صدر نے انہیں کہا انہیں جو کرنا ہے و ہ کریںاو رہم بھی سیاست چھوڑکر کھیتی باڑی کریں گے۔ جنرل باجوہ نے اپوزیشن رہنمائوں کو بلا کر کہا کہ وہ عمران خان سے استعفیٰ طلب کریں گے۔ اور تمام سیاسی جماعتیں الیکشن کے لئے تیاری کریں۔ ۔ اس پر میں نے اور مولانا فضل الرحمان نے منع کیا۔‘آصف زرداری نے کہا کہ ’اس پلان کو ناکام بنانے کے لیے ہم تحریک عدم اعتماد لے کے آئے۔‘سیاسی مزاکرات پر سوال کے جواب میں آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ’پہلے ہم اپنے اتحادیوں سے بات کریں گے کہ ڈائیلاگ ہونا چاہیے۔‘جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر تحریک انصاف سے مزاکرات ہوئے تو کس آفر کے ساتھ ہوں گے تو آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ’ہمیں الیکشن پر اعتراض نہیں، تاریخ سے مسئلہ ہے۔‘’ابھی حالات صحیح نہیں ہیں، آئی ایم ایف کا قرضہ آنا ہے، ہمیں کچھ وقت چاہیے۔‘انھوں نے کہا کہ ’الیکشن اکتوبر سے آگے لے جانا ممکن نہیں ہو گا۔‘ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ’ساری جماعتیں بیٹھ کر طے کریں لیکن ایک دن الیکشن ہوں۔‘