بس کھائی میں گرنے سے 16ہلاک ،27زخمی

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 15 APRIL

ممبئی ،15اپریل :ایک پرائیوٹ مسافر بس کھائی میں گرنے سے 16لوگ ہلاک اور 27بری طرح زخمی ہوئے یہ بس پنے سے ممبئی جا رہی تھی جب یہ حادثہ پیش آیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس میں مقامی سنگین کارو ں کا ایک گروپ بھی تھا ۔ جس کا نام واجی پربھووا ت گروپ ہے۔ یہ گروپ گورے گائوں واپس جا رہے تھے بس پنے سے رات کے ایک بجے نکلی اور حادثہ آج سویرے ساڑھے چار بجے پیش آیا ۔ مرنے والوں میں اکثر مقامی لوگ ہیں۔ راحتی کام زورپر جاری ہے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس اتل زنڈے نے کہا کہ مرنے والوں کی عمر 18سے 25برس کی ہے ۔