پانچ زبانوں میں ریلیز ہونے کے باوجود فلم ’شکنتلم‘ نے پہلے دن صرف 5 کروڑ کمائے

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 15 APRIL

ساؤتھ کی معروف اداکارہ سامنتھا روتھ پربھو کی طویل الانتظار کی جانے والی فلم “شکنتلم” بالآخر 14 اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنی۔ یہ فلم کالیداسا کے ڈرامے ابھگیان شکنتلم سے متاثر ہے۔ فلم کی پہلے دن کی کمائی سامنے آگئی ہے۔ابتدائی رجحانات کے مطابق، فلم نے باکس آفس پر پہلے دن 5 کروڑ روپے کمائے۔ فلم “شکنتلم” کو پانچ زبانوں تیلگو، ہندی، تامل، ملیالم اور کنڑ میں بڑی تعداد میں اسکرینز پر ریلیز کیا گیا۔ اس کے باوجود شائقین اس فلم کو دیکھنے نہیں پہنچے۔ نتیجے کے طور پر، فلم نے تمام زبانوں میں پہلے دن صرف 5 کروڑ روپے کمائے۔ اس آمدنی کا 32 فیصد تیلگو ریاستوں کا ہے۔
فلم “شکنتلم” کی تحریر اور ہدایت کاری گنا شیکھر نے کی ہے۔ کالیداسا کے مقبول ڈرامے ابھیگیان شکنتلم پر مبنی، اس فلم میں شکنتلا کے مرکزی کردار میں سامنتھا اور دیو موہن پرو نسل کے بادشاہ دشینت کے کردار میں ہیں۔ اس کے علاوہ موہن بابو، جیشو سینگپتا، مدھو، گوتمی، ادیتی بالن اور اننیا ناگلہ بھی اہم کرداروں میں ہیں۔