عبد الحئی کمرشیل کمپلکس میں پرتکلف دعوت افطار کا اہتمام

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 15 APRIL

پٹنہ : اعجاز حسین، پروپرائٹر، کار کرافٹ ، عبد الحئی کمرشیل کمپلکس، اکزبیشن روڈ ، فیضا ن اللہ، فہیم احمد کی مشترکہ دعوت افطار کا اہتمام ڈاکٹر احمد عبد الحئی کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی ۔ جس میں کثیر تعداد میں روزہ داروں نے شرکت کی ۔، عبد الحئی کمرشیل کمپلکس میں واقع تمام دفاتر ، دکانات کے افراد بڑی تعداد میں شریک ہوئے ، آئی پیک کے ملازمین نے اس دعوت افطار میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ْ۔ عبد الحئی کمرشیل کمپلکس میں عام لوگوں کیلئے افطار کا اہتمام پورے رمضان ہوتا ہے ۔ یہ سلسلہ لگ بھگ دو دہائیوں سے قائم ہیں ۔ اس نیک کام کو کرنے میں اعجاز حسین، فیضان اللہ کا اہم کردار ہوتا ہے ۔ آج کایہ دعوت افطار خصوصی طور پر دیا گیا ۔ جس میں ڈاکٹر احمد عبد الحئی، ڈاکٹر محامد عبد الحئی، فہیم احمد،ڈاکٹر انوارالہدیٰ ، ضیا ء الرحمٰن، نورالہدیٰ، آفاق احمد ، عمر حئی، نبیل حسن، سلمان، ثاقب کے علاوہ کثیر تعداد میں روزہ دار موجود تھے ۔ اس دعوت افطار میں ، عبد الحئی کمرشیل کمپلکس میں کام کرنے والی خواتین بھی شریک ہوئیں ۔ روزہ سے قبل روزہ داروں نے رقت آمیز دعائیں کیں۔