دلّی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال سی بی آئی کے سامنے ہوئے پیش

TAASIR URDU NEWS NETWORK –SYED M HASSAN 16 APRIL

نئی دہلی ،16اپریل :دلّی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال آج دلی ایکسائز پالیسی معاملے میں پوچھ تاچھ کیلئے مرکزی تحقیقاتی بیورو کے سامنے پیش ہوئے۔ سی بی آئی نے 2021-22 کی اُس ایکسائز پالیسی کے تیار کرنے اور اُس کے نفاذ میں مبینہ بدعنوانیوں کے سلسلے میں جناب کجریوال کو سمن جاری کیا تھا۔دلی ایکسائز پالیسی معاملے میں چھان بین کا سلسلہ پچھلے سال اُس وقت شروع ہوگیا تھا جب دلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ نے پالیسی میں یہ کہتے ہوئے کہ اِس کیس میں بے ضابطگیاں ہوئی ہیں۔ سی بی آئی سے جانچ کرائے جانے کی سفارش کی تھی۔ سی بی آئی نے ضابطوں کی مبینہ خلاف ورزی اور پالیسی میں ضابطے سے متعلق کوتاہیوں کیلئے اس معاملے میں 15 ملزموں کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔دلی کے سابق نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا کو جن کا نام ایف آئی آر میں 15 ملزموں میں شامل ہے اِس سال فروری میں سی بی آئی نے گرفتار کیا تھا۔ نئی ایکسائز پالیسی کو بدعنوانی کے الزامات اور اِس کی تیاری اور اِس کے نفاذ میں بے ضابطگیوں کے سبب بعد میں منسوخ کردیا گیا تھا۔