مقبوضہ کشمیر میں بھی عمران خان کی حکومت گئی

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 17 APRIL

مظفرآباد،17اپریل :سابق وزیراعظم عمران خان کو ایک سیاسی جھٹکا لگا جب مقبوضہ کشمیر میں ان کی حکومت گر گئی ۔ کیونکہ تحریک انصاف پارٹی کے لیڈروں اور ممبران اسمبلی نے پارٹی کے خلاف بغاوت کی ۔ بغاوت کرنے والوں میں کشمیر زیر انتظام کے صدر بیرسٹر سلطان محمود بھی شامل ہے۔ حال ہی میں ہائیکورٹ سردار الیاس تنویر کو توہین عدالت کے پاداش میں وزیراعظم کے عہدوں برطرف کیا گیا اور ان کی جگہ نئے وزیراعظم کے عہدے کے لئے الیکشن ہونا تھا ۔ پیپلز پارٹی کے صدر بیرسٹر سلطان محمو د کے ساتھ ایک متفقہ امیدوار پی ٹی آئی کے نامزد امداور کے خلاف کھڑا کررہی ہے اور اس کا امکان ہے کہ وہی الیکشن میں بازی مارے گا ۔ پیپلز پارٹی نے بیرسٹر محمود کے ساتھ ہاتھ ملایا حالانکہ اس سے مسلم لیگ ناخوش ہے کیونکہ انہیں نئے اتحاد میں اعتماد میں نہیں لیا گیا ۔ ن لیگ کے سات ممبرہیں۔ پیپلز پارٹی اور فاروڈر بلاک چودھری رشید کو اپنا امیدوار کے طور پر پیش کررہے ہیں۔ قائد ایوان کے انتخاب کو جیتنے کے لئے 27ووٹوں کی ضرورت ہے۔