اعظم خان کی طبیعت بگڑی اسپتال میں د اخل

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 17 APRIL

نئی دہلی،17اپریل:سماج وادی پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق ریاستی وزیر اعظم خان کی طبیعت اچانک بگڑنے کے بعد پیر کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ معلومات کے مطابق اعظم خان کو دہلی کے سر گنگارام اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ایس پی لیڈر کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے اور انہیں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ اسپتال کے حکام نے کہا، “ایس پی لیڈر محمد اعظم خان کی طبیعت میں اچانک خرابی کی وجہ سے، انہیں پیر کی صبح تقریباً 3 بجے دہلی کے سر گنگارام اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔واضح کہ کہ اس سے پہلے بھی اعظم خان کو کئی بار خرابی صحت کے باعث اسپتال میں داخل کرایا جا چکا ہے۔اہم بات یہ ہے کہ اعظم خان رام پور پارلیمانی حلقہ سے 10 بار ایم پی اور رام پور اسمبلی حلقہ سے ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔