Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 17 APRIL
ریاض،17اپریل: آج سوموار کی صبح 26 رمضان المبارک 1444 ہجری بمطابق 17 اپریل 2023 کو سعودی عرب کی کبار علما کونسل کے بزرگ رکن الشیخ عبدالوہاب ابو سلیمان انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 88 سال تھی۔مرحوم کے اہل خانہ نے اعلان کیا کہ ان کی نماز جنازہ آج بروز سوموار بعد نماز ظہر مسجد حرام میں ادا کی جائے گی اور ان کے جسد خاکی کو جنت البقیع میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ڈاکٹر شیخ عبدالوہاب بن ابراہیم بن محمد ابو سلیمان رحمہ اللہ علیہ مملکت میں سینیر علماء کی کونسل کے رکن اور رابطہ عالم اسلامی کی فقہ کونسل کے رکن تھے۔ الشیخ ابو سلیمان مکہ مکرمہ میں محرم 1356ھ کو پیدا ہوئے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم مکہ مکرمہ کے یتیم خانے کے ایک اسکول سیحاصل کی جہاں سیانہوں نے 1369ھ میں سند فراغت حاصل کی۔انہوں نے سعودی علمی ادارے میں شمولیت اختیار کی اور 1373ھ میں گریجویشن کیا، جہاں انہوں نے مکہ مکرمہ کے کالج آف شریعہ میں یونیورسٹی کی تعلیم جاری رکھی۔ وہ یونیورسٹی سے 1377ھ میں فارغ التحصیل ہوئے۔ الشیخ عبدالوھاب ابو سلیمان کا شمار سعودی عرب کے ممتاز علمائے کرام میں ہوتا تھا۔