Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 19 APRIL
یریاگ راج ،19اپریل: یوگی حکومت نے عتیق احمد اور اس کے بھائی اشرف کے ہلاکت کے سلسلے میں پانچ پولیس افسروں کو معطل کیا ہے۔ ان میں شاہ گنج پولیس اسٹیشن کے سینئر افسر اشونی کمار وانسپکٹر اور دوکانسٹیبل شامل ہیں ۔ خصوصی تفیشی ٹیم نے مافیا ڈان اور سابق ممبرپارلیمنٹ عتیق احمد اور ان کے بھائی جن کو سرے عام ہلاک کیا گیا ۔ نے ان پولیس افسروں کی کل تفتیش کی ۔ یہ واقعہ میڈیکل کالج کے اسپتال کے قریب پیش آیا جو شاہ گنج پولیس اسٹیشن کے دائرے میں آتا ہے۔ عتیق احمد کے قاتل لولیش تیوری ،سنی سنگھ اور ارون موریا وہا ں صحافیو ںکی بھیس میں آئے اور وہاں نزدیک سے انہیں گولی ماری ان تینوں کو پولیس کی حراست میں لیا گیا اور 23اپریل کو انہیں عدالت میں پیش کیا جائیگا ۔ خصوصی ٹیم نے ان افسروں کے بیانات قلمبند کئے ہیں۔ اس ہلاکت کو کیمرے میں قید کیا گیا او رقاتلوں کے گالیاں چلاتے وقت جے شری رام کے نعرے بھی لگائے۔ سپریم کورٹ نے عتیق احمد قتل کے سلسلے میں مفاد عامہ سننے کی منظوری دی ۔ اور 26اپریل کو اس کی سنوائی ہے۔