ہندستان دنیا کا سب سے بڑی آبادی والا ملک بن گیا

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 19 APRIL

آبادی ایک ارب 42کروڑ 86لاکھ سے زیادہ تجاوز کرگئی

نئی دہلی ،19اپریل : ہندستان دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن گیا ہے اور اس نے چین کو پیچھے کردیا ہے۔ اقوام متحدہ کے تازہ تین رپورٹ کے مطابق ہندستان کی آبادی 142.86کروڑ تجاویز کرگئی ہے جب کہ چین کی آبادی 142.57کروڑ درج کی گئی ہے۔ پچھلے کئی سالوں سے یہ بتا یا جا رہا تھا کہ ہندستان جلد ہی آبادی کے لئے لحاظ سے چین کو پیچھے چھوڑدیگا ۔ ا سکی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ پچھلے سال چین کی آبادی کم ہوگئی ہے۔ کیونکہ وہا ںپر شرح پیدائش دوسرے ملکو ںکے مقابلے میں بہت کم ہے۔ حال ہی میں چین کی حکومت نے آبادی بڑھانے کے لئے شادی شدہ جوڑوں کو کچھ مرعات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پچھلے کئی دہائیوں سے چین میں صرف ایک بچہ کی پالیسی اختیار کی تھی ۔ ہندستان میں مردم شماری 2021میں شروع ہونے والی تھی لیکن کروناوائرس کی وجہ سے اس کو معطل کیا گیا ۔ آبادی میں امریکہ تیسرے نمبرہیں جہاں 34کروڑلوگ رہتے ہیں۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہندستان میں شرح پیدائش کم ہورہی ہے۔ 2011سے لیکر ابتک پیدائش کی شرح 1.2فیصدی ہے۔ جب کہ اس سے پہلے یہ 1.7فیصدی تھا ۔