Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 19 APRIL
نئی دہلی ،19اپریل :محکمے موسمیات نے ملک کے مختلف ریاستوں میں شدید گرمی لہر کی وارننگ دی ہے۔ اور اگلے کچھ دنوں میں درج حررات 45ڈگری پہنچنے کا امکان ہے۔ محکمے موسمیات نے 9ریاستوں میں الرٹ جاری کیا او رلوگوںکو گرمی کی لہر سے بچنے کے لئے اقدامات اٹھانے کو کہا ہے حال ہی میں مہاراشٹر میں ایک تقریب کے دوران 14لوگ گرمی کی وجہ سے ہلاک ہوگئے ۔ جب کہ 600سے زیادہ لوگوں کو پانی کی کمی ہوگئی اورانہیں اسپتال میں داخل کیا گیا ۔ راجستھان کے بنڈی علاقے میں 45.2ڈگری پہنچ گیا ۔ جب کہ اترپردیش کے حمیر پوراور پریاگ راج میں 44ڈگری رہا اور دہلی اور ا سکے نواحی علاقوں میں بھی تیسرے دن بھی گرمی کی شدت رہی ہے۔ جو نارمل گرمی سے 5ڈگری زیادہ ہے لیکن امید کی جا رہی ہے کہ کچھ علاقوں میں گرمی کی شدت آجائیگی ۔ پنجاب ،ہریانہ اور جموں وکشمیر میں بارش ہونے کے امکان ہے۔ ہریانہ میں بھی گرمی کی لہر چل رہی ہے جب کہ مغربی بنگال میں درجہ حرارت 40سے اوپر ہوگیا ہے۔ پٹنہ میں بھی گرمی کولی کمی نہیں ہے۔ گرمی کی وجہ سے تمام تعلیمی اداروں کو ساڑھے دس بجے بندکرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ میگھالیہ مے تین دن کے لئے اسکول بند کیا گیا ہے۔