Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 19 APRIL
نئی دہلی، 19 اپریل:ا سنیہاشیش اور انکت کی نصف سنچریوں کی مدد سے پی جی ڈی اے وی کالج نے میزبان سری گرو نانک دیو خالصہ کالج کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر چوتھے سری گرو نانک دیو انٹر کالج ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا خطاب جیت لیا۔ خالصہ کالج کے پرنسپل پروفیسر گروموہندر سنگھ نے فاتح ٹیم کو ٹرافی پیش کی۔مین آف دی میچ شیوانش کپور (110 ناٹ آؤٹ اور 3 وکٹیں) کی شاندار آل راونڈر کارکردگی خالصہ کالج کے کام نہیں آئی۔پی جی ڈی اے وی کالج گراؤنڈ میں ڈے نائٹ فائنل میں سری گرو نانک دیو خالصہ کالج نے ٹاس ہار کر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 194 رن بنائے۔ کپتان شیوانش کپور نے 63 گیندوں پر ناٹ آوٹ 110 رن بنائے۔ امن گرگ نے 13 گیندوں پر 28 رن بنائے۔ کاویہ گپتا نے 20 رن کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔
پی جی ڈی اے وی کالج نے 19.2 اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 195 رن بنا کر میچ اورخطاب جیت لیا۔انکت کمار نے 27 گیندوں میں 56 رن بنائے۔ اسنیہاشیش شاہ نے 29 گیندوں پر 50 رن بنائے۔ شیوانش کپور نے 40 رن کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔
حالیہ دنوں میں پی جی ڈی اے وی کالج کا یہ دوسراخطاب ہے۔ ان کی ٹیم نے چند ہفتے قبل پہلا سوامی دیانند سرسوتی ٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا خطاب جیتا تھا۔