آئی سی سی ڈبلیو ٹی سی فائنل کے لیے آسٹریلیا کی ٹیم کا اعلان، وارنر کی واپسی

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 19 APRIL

میلبورن، 19 اپریل: کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے بھارت کے خلاف آئی سی سی ڈبلیو ٹی سی فائنل کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر کو اوول میں بھارت کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل اور ابتدائی دو ایشز ٹیسٹ کے لیے آسٹریلیا کی 17 رکنی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ منتخب کردہ 17 کھلاڑی بھارت کے خلاف ڈبلیو ٹی سی فائنل اور ایجبسٹن اور لارڈز میں ہونے والے پہلے دو ایشز ٹیسٹ کے لیے انتخاب کے لیے دستیاب ہوں گے۔
پیٹ کمنز کی بھی کپتان کے طور پر واپسی ہوئی ہے، انہوں نے اپنی بیمار والدہ کے ساتھ رہنے کے لئے ہندوستان کا دورہ درمیان میں چھوڑ دیا۔آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے حتمی 15 رکنی ٹیم کا انتخاب 28 مئی کو کیا جائے گا۔
عثمان خواجہ کوٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور توقع ہے کہ وہ اوپنر کا کردار ادا کریں گے جبکہ مارکس ہیرس اور میٹ رینشا ٹاپ آرڈر کے دیگر آپشنز ہیں۔آسٹریلیا کے چیئرمین آف سلیکٹر س جارج بیلی نے کہا، ’’برطانیہ ہمارے حالیہ دورہ بھارت سے بہت مختلف ہے اور کچھ تبدیلیاں ان حالات پر مبنی ہیں جن کی ہم توقع کر رہے ہیں۔ مارکس ہیرس، جوش ہیزل ووڈ اور مچل مارش کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ ہم ڈبلیو ٹی سی فائنل اور پہلے ایشز ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ دوسرے ایشز ٹیسٹ کے بعد ٹیم کا دوبارہ جائزہ لیں گے‘‘۔
آسٹریلیا 16-20 جون تک ایجبسٹن میں انگلینڈ کے خلاف پہلے ایشز کے پہلے ٹیسٹ میں جانے سے قبل 7 سے 11 جون تک اوول میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں ہندوستان کے خلاف کھیلے گا۔
آسٹریلیا کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل اور ایشز ٹیم اس طرح ہے:۔
پیٹ کمنز(کپتان)،ا سکاٹ بولانڈ، ایلکس کیری، کیمرون گرین، مارکس ہیرس، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلیس، عثمان خواجہ، مارنس لیبوشین، نیتھن لیون، مچل مارش، ٹوڈ مرفی ، میتھیو رینشا، اسٹیو اسمتھ (نائب کپتان)، مچل اسٹارک اور ڈیوڈ وارنر۔