پی ایف آئی کے ٹھکانوں پر این آئی اے کا چھاپہ

Taasir Urdu News Network – MD ARSHAD  26 APRIL

کٹیہار ، 25 اپریل (ہ س)۔ ضلع کے راوتارا تھانہ کے رجواڑہ گاؤں میں پی ایف آئی ممبر محمد حسن اور چھاپہ گاؤں کے محمد نظام کے گھر پرمنگل کے روزاین آئی اے کی ٹیم نے چھاپہ ماری کی۔ چھاپہ ماری ٹیم کے ساتھ مقامی تھانہ کی پولیس بھی موجود تھی۔ چھاپہ ماری کے دوران کسی کی بھی گرفتاری اورملزم کے گھر سے کوئی قابل اعتراض مواد برآمد ہوا۔قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل 8 ستمبر 2023 کو این آئی اے کی ٹیم نے ضلع کے براری تھانہ کے تحت کٹھوٹیا گاؤں میں پی ایف آئی کے سینئر رکن عبدالرحمن ندوی اور بنسی باری میں پی ایف آئی کے سرگرم لیڈر محبوب عالم ندوی کے گھر پر چھاپہ ماری کی تھی ۔ اس دوران پی ایف آئی کے دونوں ممبران گھر سے فرار ہوگئے تھے۔مرکزی حکومت نے گزشتہ سال ستمبر میں پی ایف آئی پر پانچ سال کے لیے پابندی لگا دی تھی۔ پی ایف آئی پر آئی ایس آئی ایس جیسی عالمی دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ روابط رکھنے، دہشت گردوں کو فنڈنگ اور پرتشدد سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔اس سے قبل 2022 میں، 22 ستمبر اور 27 ستمبر کو این آئی اے، ای ڈی اور ریاستی پولیس نے پی ایف آئی کے خلاف چھاپے مار کر 106 لوگوں کو گرفتار کیا تھا۔ دوسرے مرحلے میں بھی پی ایف آئی کے 247 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔ پی ایف آئی 15 ریاستوں دہلی، آندھرا پردیش، آسام،بہار، کیرالہ، جھارکھنڈ، مغربی بنگال، اتر پردیش، کرناٹک، مغربی بنگال، راجستھان، ہریانہ، تمل ناڈو، تلنگانہ اور مدھیہ پردیش میں سرگرم ہے۔