ملک میں کورونا کے 6660 نئے مریض، 15 کی موت

Taasir Urdu News Network – MD ARSHAD  26 APRIL

نئی دہلی، 25 اپریل ( ہ س)۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ 6 ہزار 660 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس دوران کورونا وائرس سے متاثرہ 15 مریضوں کی موت ہو گئی۔ وہیں 9213 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔اب تک ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ 44311078 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں اور صحت یاب ہونے کی شرح 98.67 فیصد ہے۔منگل کو مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، اس وقت ملک میں کورونا کے ایکٹیو مریضوں کی تعداد بڑھ کر 63380 ہو گئی ہے، جب کہ روزانہ انفیکشن کی شرح 3.52 فیصد ہے۔ویکسینیشن کی بات کریں توگذشتہ 24 گھنٹوں میںکورونا سے بچاو کے لئے ویکسین کی 4943 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں اب تک کورونا کے خلاف ویکسین کی 220.66 کروڑ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 189087 لوگوں کی کورونا جانچ کی گئی۔ جبکہ اب تک کل 92.56 کروڑ لوگوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔