کجریوال رہائش گاہ کی تزئین کاری کی رپورٹ طلب

Taasir Urdu News Network – MD ARSHAD  30 APRIL

نئی دہلی ، 29 اپریل (ہ س)۔دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ نے ان رپورٹوں کا نوٹس لیا ہے کہ وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی سول لائنز رہائش گاہ کی تزئین و آرائش پر 45 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ ہوئے ہیں۔ انہوں نے اس سے متعلق دستاویزات کو محفوظ رکھنے اور 15 دن کے اندر کیس کی حقائق پر مبنی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے دہلی کے چیف سکریٹری سے کہا ہے کہ وہ میڈیا رپورٹس اور وقت کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس معاملے میں تمام متعلقہ ریکارڈ کو فوری طور پر محفوظ رکھیں۔ اس کے بعد تمام معاملات کا جائزہ لینے کے بعد 15 دن کے اندر اس معاملے میں حقائق پر مبنی رپورٹ پیش کی جائے۔قابل ذکر ہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ کیجریوال کی رہائش گاہ کی تزئین و آرائش پر 45 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ ہو چکے ہیں۔ اس بارے میں اپوزیشن پارٹی بی جے پی وزیر اعلیٰ پر بدعنوانی اور سرکاری فنڈز کے غلط استعمال کا الزام لگا رہی ہے۔