Taasir Urdu News Network – MD ARSHAD 30 APRIL
نئی دہلی، 29 اپریل (ہ س)۔ہاردک نے جس طرح سے گجرات ٹائٹنز کی کپتانی کی ہے اس سے سابق ہندوستانی کرکٹر سنیل گاوسکر بہت متاثر ہیں۔ ہندوستانی آل رائونڈر نے مثال پیشکی ہے اور کچھ قریبیشکستوں کے باوجود ٹیم کو جیت کی پٹر ی پر لوٹایا ہے۔بڑودہ کرکٹر کی متاثر کن قائدانہ خوبیوں کی تعریف کرتے ہوئے گا وسکر نے کہا کہ ہاردک اپنی کپتانی کے ساتھ ٹاٹا آئی پی ایل میں دیرپا میراث چھوڑنے جا رہے ہیں۔ اسٹار اسپورٹس شو کرکٹ لائیو میں گاوسکر نے کہا، “کبھی کبھی کپتان اپنی شخصیت اور ٹیم کی شخصیت کو میچ کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ کپتان اور ٹیم کی شخصیت مختلف ہو سکتی ہے۔ ہاردک اپنی شخصیت کو ٹیم پر مسلط کرنے کی کوشش نہیں کرتے۔ یہ ایک کپتان کے طور پر ان کی میراث بننے والی ہے۔ وہ بطور کپتان اپنے نقطہ نظر میں ایم ایس دھونی کی طرح ہے اور اپنے سابق ہندوستانی کپتان کی اچھی خصوصیات کو جذب کرتا ہے۔”نتیش رانا کی زیرقیادت کے کے آر نے ریورس فکسچر میں ایم چناسوامی میں رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف اپنی زبردست جیت کے ساتھ ہارنے کا سلسلہ روک دیا ہے۔ آر سی بی کے خلاف چار میچوں کی شکست کے سلسلے کو توڑنے کے بعد ٹیم کو کافی اعتماد حاصل ہوا ہے۔ٹاٹا آئی پی ایل 2023 میں کے کے آر کی کارکردگی پر سابق ہندوستانی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے کہا کہ آندرے رسل کی فارم ٹیم کے لیے تشویشناک ہے۔ہربھجن نے کہا، اس سیزن میں کے کے آرکی جدوجہد کی سب سے بڑی وجہ آندرے رسل کی بلے بازی کی فارم ہے۔ رسل اس سیزن میں بڑی جدوجہد کر رہے ہیں اور جب تک وہ فارم نہیں پاتے، کے کے آرخود کو پوائنٹس ٹیبل میں سب سے نیچے پہنچ جائے گا۔ان کے ساتھ تکنیکی مسئلہ ہے اسے اور کوچنگ اسٹاف کو بیٹھ کر اسے حل کرنے کی ضرورت ہے۔