حج بھون پٹنہ میں ضلع کے عازمین حج کے لئے تربیتی کیمپ کا انعقاد

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 2 MAY

پٹنہ، 2 مئی:بہار ریاستی حج کمیٹی کی جانب سے حج 2023 کے لئے پٹنہ ضلع کے عازمین حج کا تربیتی کیمپ ہارڈنگ روڈ واقع عبدالقیوم انصاریآڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔ تربیتی کیمپ میں پٹنہ ضلع کے 720 عازمین شریک ہوئے۔ پروگرام کاآغاز قاری صدیق کے تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ تربیتی کیمپ میں علماء￿ کرام اور حج ٹرینرس حضرات نے حج کی اہمیت و افادیت، فرائض و واجبات، حج کے پانچ ایام، منی، عرفات، مزدلفہ، رمی جمار، قربانی، حلق طوافِ زیارت اورطوافِ وداع، مسجد نبوی کی حاضری اورمدینہ منورہ کے مقاماتِ مقدسہ کی زیارت، عمرہ کا مکمل طریقہ، مکہ مکرمہ میں دورانِ قیام ضروری اعمال، افادیت واہمیت، احرام کی شرائط اورپابندیاں اورحج و عمرہ کے درمیان عمومی غلطیاں اور کوتاہیاں، سفرِ حج پرروانگی، سامانِ ضرورت، انتظامی امور، ریال اورسِم کارڈسے متعلق تفصیلات، صدق نیت واخلاصِ عمل: اہمیت وفضیلت، جنایات و خواتین کے مسائل، سفرِ حج سے واپسی کے بعدکی زندگی، اعمال اورضروری ہدایات اورانتظامی امور سے متعلق موضوع پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی۔
سفر حج سے واپسی کے بعد کی زندگی اور حجاج کرام کے اعمال کیسے ہوں، اس پر روشنی ڈالتے ہوئے انجینئر شمیم احمد نے رقتآمیز خطاب کیا۔ بہار ریاستی حج کمیٹی کے چیف اکزکیوٹیوآفیسر محمد راشد حسین نے انتظامی امور اور دوران سفر احتیاطی تدابیر پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے عازمین حج کو ضروری باتیں بتائیں۔
خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے بہار ریاستی حج کمیٹی کے چیئرمین الحاج عبد الحق نے تربیتی جلسہ میں تشریف لائے تمام عازمین کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا اور ان سے گذارش کی کہ محض ایک دن کے تربیتی جلسہ سے حج کا مکمل نظام سمجھنا مشکل ہے۔ لہذاآپ تمام عازمین و جہاں تک ممکن ہوزیادہ سے زیادہ حج کے ارکان، فرائض، واجبات دوران سفر احتیاطی تدابیرکے متعلق جانکاری حاصل کرنے کی کوشش کریں تاکہآپ کا مقدس سفرآسان ہو۔
تربیتی اجلاس سے ڈاکٹر مفتی امجد رضاامجد، مولانا ثناء المصطفیٰ نوری، مفتی عبید اللہ قاسمی، مولانا ایوب نظامی قاسمی اورمولانا سید لطف اللہ قادری وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔تربیتی اجلاس کی نظامت کے فرائض مولانا ایوب نظامی قاسمی نے انجام دیا۔