Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 2 MAY
ممبئی،یکم مئی:جب سے لوگوں نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے تحریری اور ہدایت کاری میں قدم رکھنے کے بارے میں سنا ہے ، ہر کوئی اس کے بارے میں جاننے کے لیے بے چین ہے ۔ ایسے میں ہم اس سے متعلق ایک اور تازہ ترین اپڈیٹ کے ساتھ آپ کے سامنے حاضر ہیں۔ رپورٹس پر یقین کیا جائے تو آریان خان کی ہدایت کاری میں بننے والی سیریز کا ٹائٹل سامنے آ گیا ہے ۔ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کی پروڈکشن کے تحت تیار ہونے والی آریان خان کی ہدایت کاری میں بننے والا پراجیکٹ ‘اسٹارڈم’ فلم انڈسٹری کے پس منظر میں بنایا جائے گا۔ یہ 6 اقساط پر مشتمل ویب سیریز ہے ۔ سیریز فی الحال اپنے پروڈکشن کے مرحلے میں ہے اور توقع ہے کہ اس سال ہی اس کی تیاری شروع ہوجائے گی۔اس کے علاوہ آریان خان نے حال ہی میں ایک اشتہاری فلم کی شوٹنگ کی ہے جس میں انہیں اپنے والد شاہ رخ خان کی ہدایت کاری کا موقع ملا ہے ۔