دہلی شراب گھوٹالہ میں اب ای ڈی کی سپلیمنٹری چارج شیٹ میں آیا راگھو چڈھا اور کیلاش گہلوت کا نام

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 2 MAY

نئی دہلی،2مئی: دہلی شراب معاملے میں عام آدمی پارٹی کے لیڈروں اور کیجریوال حکومت کے وزراء￿ کی پریشانی بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ دہلی ایکسائز پالیسی گھوٹالہ معاملے میں ای ڈی نے سپلیمنٹری چارج شیٹ میں راگھو چڈھا اور کیلاش گہلوت کا نام لیا ہے۔ ای ڈی نے اپنی ضمنی چارج شیٹ میں کہا ہے کہ ایکسائز پالیسی کی تشکیل کے دوران ٹرانسپورٹ وزراء￿ کے گروپ میں کیلاش گہلوت بھی شامل تھے۔کیلاش گہلوت نئی ایکسائز پالیسی پر غور و خوض کرنے کے لیے بنائے گئے وزراء￿ کے گروپ کا حصہ تھے۔ کیلاش گہلوت جی او ایم کا حصہ تھے، جس نے نئی پالیسی پر کابینہ کے نوٹ اور عوامی تبصروں پر غور کیا تھا۔ وجے نائر کیلاش گہلوت کی سرکاری رہائش گاہ پر رہتے تھے۔ نیوز 18 نے اس چارج شیٹ تک رسائی حاصل کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس وقت کے ڈپٹی سی ایم منیش سسودیا کی رہائش گاہ پر ہونے والی میٹنگ میں راگھو چڈھا، اے سی ایس فائنانس، پنجاب حکومت، ایکسائز کمشنر ورون روزم، ایف سی ٹی، پنجاب ایکسائز کے افسران اور وجے نائر نے شرکت کی تھی۔ای ڈی نے اپنی چارج شیٹ میں کہا کہ وجے نائر کو ایکسائز پالیسی بنانے، اسے نافذ کرنے اور غیر قانونی سرگرمیوں کے لیے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال اور منیش سسودیا کی حمایت اور چھوٹ حاصل تھی۔ ای ڈی نے چارج شیٹ میں کہا کہ ارون پلئی کا ساتھی ابھیشیک بوئیناپلی بکی بابو تھا۔ ای ڈی نے چارج شیٹ میں کہا کہ وجے نائر نے سمیر مہیندرو کو بتایا تھا کہ ارون اور اس کے ساتھی گروپ دہلی شراب کی پالیسی میں سرمایہ کاری کرنے کے خواہشمند تھا۔ کیونکہ اس گروپ کے پاس اروند کیجریوال کے ساتھ بہت پیسہ، سیاسی روابط اور دوستی تھی۔