مہنگائی میں پاکستان میں ایشیاکا نمبر ون ملک ،سری لنکا کو بھی پیچھے چھوڑا

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 3 MAY

اسلام آباد،3مئی :پاکستان نے مہنگائی کے معاملے میں سری لنکا جیسے دیوالہ ملک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ۔ ایک رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی شرح 36.4فیصدی پہنچ گیا اور روپیہ کے قدر بھی زبردست کمی آئی ہے۔ ایک امریکی ڈالر 288پاکستانی کرنسی کے برابر ہوا ۔ دوسال پہلے سری لنکا نے دیوالیہ نکالا او روہاں لوگ سڑکوں پر آگئے ۔ ا سکے بعد مہنگائی وہاں 37فیصدی تک پہنچ گئی لیکن حکومت نے جو اقدامات اٹھائے اس سے اقتصاد ی حالات بہتری کی طرف بڑھ رہا ہے۔پچھلے مہینے سے سری لنکا میں اقتصادی حالات صحیح سمت پر آگئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایشیائی خوردنی کی چیزوں کی قیمتوں میں بے تحاشہ اـضافوں سے عام لوگوںکی کمر ٹوٹ گئی ہے۔ اس کے علاوہ بجلی اور گیس کے بلوں میں بہت اضافہ ہوا ہے۔ اندیشہ یہ ہے کہ مہنگائی کی شرح مزید بڑھ جائیگی کیونکہ عالمی مالیاتی فنڈس نے حکومت کو قرض دینے کے لئے سخت شرائط رکھے ہیں جس نے سبسڈی ہٹانے کی بھی شرط رکھی ہے۔ پچھلے سال تباہ کن سیلاب کی وجہ سے اقتصادی حالات مزید ابتر ہوگئے ہیں اور اس سے ملک کی چار کروڑآبادی متاثر ہوئی ۔ غربت کا یہ حال ہے کہ ماہ رمضان کے دوران حکومت نے پسماندہ خاندانوں کو دس کلو کے تین تھیلے آٹہ مفت دینے کا فیصلہ کیا اور ا س کو حاصل کرنے کے لئے دھکا مکی میں 30لوگ ہلاک اور درجنو ں زخمی بھی ہوئے۔ اس بات سے اندازہ لگا یا جاسکتا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی کا کیا عالم ہے۔ اقتصادی بدحالی کی وجہ سے ایک کروڑ سے زیادہ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے آگئے ہیں۔