خدا بخش لائبریری میں لائبریری سائنس پر ورکشاپ

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 3 MAY

پٹنہ:۳ ؍ اپریل ۲۰۳ آج خدا بخش لائبریری میں لائبریرین شپ پر ایک روزہ ورکشاپ منعقد ہوا۔ کاغذ اور لائبریری کا رشتہ جسم اور روح کی مانندہے۔ اس ورکشاپ میں پیپر پروڈکشن، پیپر کنزرویشن اور لائبریری سائنس کے مختلف جہتوں پر گفتگو ہوئی۔اس ورکشاپ میں گنگا دیوی مہیلا کالج (پاٹلی پترا یونیورسٹی) کے شعبہ لائبریری سائنس ،مولانا مظہر الحق عربی فارسی یونیورسٹی اور پٹنہ یونیورسٹی کے لگ بھگ۳۰ طالبات شریک ہوئے۔ ڈائریکٹر خدا بخش لائبریری نے لائبریری کا تعارف کراکر اس کی اہمیت اور مقاصد بتائے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ لائبریرین شپ ایک بہت مقدس پروفیشن ہے۔ جس کے ذریعہ سماج کی سیوا کی جاسکتی ہے، نئی جنریشن کو تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقی قدروں سے بھی جوڑا جاسکتا ہے، آج کے تکنیکی دور میں موبائل اور کمپیوٹر کے ساتھ ساتھ کتابوں کی اہمیت بھی بتائی گئی۔ خدا بخش لائبریری کے اہم تحقیق و تدوین کے کام سامنے لائے گئے، جس میں ہندی کی سب سے پرانی ڈکشنری کی اشاعت، لائبریری میں ہندو مخطوطات، ہندو دھرم بہار میں، لائبریری میں محفوظ تمام عربی، اردو، فارسی اور ہندوی مخطوطات کا انگریزی زبان میں کیٹلاگ تیار کیا گیا۔ امرت مہوتسو کے موقع سے لائبریری نے جو کچھ کام کیے اس کی تفصیل دی۔ یہ سب اس لیے کہ آئندہ ابھرنے والے لائبریرینس کو یہ معلوم ہوسکے کہ لائبریرین شپ کس قدر وسیع تر پیمانے پرمحیط ہے۔
اس موقع پر کاغذ سازی کی صنعت سے جڑے چترنجن صاحب نے پیپر پروڈکشن پر پریزنٹیشن دیا۔ انہوں نے تفصیل سے بتایا کہ کاغذ کس طرح تیار کیا جاتا ہے، انہوں نے ٹریڈیشنل اور ماڈرن طریقے سے کاغذ تیار کرنے کے طریقں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔چترنجن صاحب کا کاغذ سازی کے کاموں سے طویل عرصے تک جڑے رہے ہیں ۔
نورالدین صاحب جو خدا بخش لائبریری میں پریزرویشن کیمسٹ ہیں، انہوں نے لائبریری مٹیریل کے پریزرویشن اور کنزرویشن پریزنٹیشن (Presentation) دیا۔ انہوں نیکیڑے اور موسومی اثرات سے کاغذکو پہنچنے والے مضر اثرات اور اس کے تدارک پرتفصیل سے روشنی ڈالی۔
مجموعی حیثیت سے جو گفتگو ہوئی اس کا خلاصہ یہ نکلا کہ لائبریرین شپ میں کتابوں کو محفوظ کیا جاتا ہے، محفوظ کرنے کے بعد ان کو اچھی شکل میں پڑھنے کے لائق بنایا جاتا ہے اوروہ کتابیں جو صدیوں سے الماریوں میں بند پڑی ہیں، جو ریسرچ کرنے والوں کا انتظار کررہی ہیں، ان کی طرف توجہ کریں لائبریری نے اسکالرس کے لیے تحقیق و تدوین کے کام شائع کیے۔ اسی طریقے کے کام، اُن لائبریرینس جو آج یہاں ویزٹ کررہے ہیں، کل ان کاموں کو اُنہیں اپنے یہاں انجام دینا ہے۔