سوال پسند نہ آنے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافی کو اپنے طیارے سے نکال دیا

TAASIR NEWS NETWORK-  SYED M HASSAN 4 MAY

واشنگٹن، 04 مئی: امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوال پسند نہ آنے پر امریکی صحافی کو اپنے طیارے سے باہر نکالنے کا کہہ دیا۔ حال ہی میں سامنے آنے والی ایک آڈیو ریکارڈنگ سے تصدیق ہوئی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صحافی کے پوچھے گئے ایک سوال پر ناراض ہوئے اور اس سے 2 موبائل فون چھین لیے اور اپنے نجی طیارے سے اترنے کو کہا۔رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ 25 مارچ کو ٹیکساس کے واکو سٹی ایئر پورٹ پر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی ریلی کے بعد ہوا۔ ڈونلڈ ٹرمپ 25 مارچ کو فلوریڈا کے ویسٹ پام بیچ کے لیے روانہ ہونے سے قبل اپنے نجی طیارے میں متعدد صحافیوں سے بات کر رہے تھے۔دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم کے ترجمان اسٹیون چیونگ کا کہنا ہے کہ طیارے میں موجود صحافیوں سے متعلق کوئی منفی واقعہ نہیں ہوا۔