اے آر رحمان نے ہندوجوڑے کی شادی کی ویڈیو شیئر کی

TAASIR NEWS NETWORK-  SYED M HASSAN 4 MAY

ممبئی، 04 مئی:اے آر رحمان نے ٹوئٹر پر ایک ہندو شادی کی ویڈیو شیئر کی جو کیرالہ کی ایک مسجد کے اندر ہورہی ہے۔انہوں نے یہ ویڈیو فلم ‘دی کیرالہ اسٹوری’ کیتنازعے کے درمیان شیئر کی ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہانسانیت سے محبت غیر مشروط اور شفا بخش ہونی چاہیے۔ ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ انسانیت کو اسی راستے پر چلنا چاہیے۔
ہدایت کار سدیپتو سین کی فلم، دی کیرالہ سٹوری، کو کیرالہ کے حکمران بائیں بازو کے محاذ اور کانگریس کی جانب سے اس دعوے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے کہ تقریباً 32,000 خواتین ریاست سے لاپتہ ہوگئیں، جنہوں نے اسلام قبول کیا اور آئی ایس آئی ایس میں شمولیت اختیار کی۔ کیرالہ میں سی پی آئی (ایم) اور کانگریس کا کہنا ہے کہ یہ دعوے بڑھا چڑھا کر پیش کئے گئے ہیں اور سچائی کو غلط انداز میں پیش کیا گیا ہے، جب کہ فلم کے بنانے والے بشمول پروڈیوسر وپل امرت لال شاہ کا کہنا ہے کہ یہ ایک سچی کہانی پر مبنی ہے اور فلم کا ہر سین سچ ہے۔اس تنازعہ کے درمیان، اکیڈمی ایوارڈ یافتہ میوزک کمپوزر اے آر رحمان نے 2020 میں کیرالہ کی ایک مسجد کے اندر ہونے والی ہندو شادی پر ایک پوسٹ شیئر کی۔ کانگریس کے سینئر لیڈر ششی تھرور ان لوگوں میں شامل ہیں جنہوں نے دی کیرالہ اسٹوری کے بنانے والوں پر تنقید کی ہے۔ ان پر ریاست کی حقیقت کو مبالغہ آرائی اور مسخ کرنے کا الزام لگایا۔دریں اثنا، سپریم کورٹ نے بدھ کے روز متنازعہ ہندی فلم کے خلاف درخواستوں پر غور کرنے سے انکار کر دیا، جو جمعہ، 5 مئی کو ریلیز ہونے والی ہے۔