کرسٹیانو رونالڈو کی بیٹی کی طبیعت ناساز، اسپتال میں داخل

TAASIR NEWS NETWORK-  SYED M HASSAN 4 MAY

ریاض، 4 مئی:عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کی بیٹی کی طبیعت ناساز، ریاض کے نجی ہسپتال میں داخل کرلیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی ساتھی جارجینا روڈریگز کو سعودی عرب کے شہر ریاض کے نجی اسپتال میں دیکھا جاسکتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے طابق فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی ساتھی جارجینا روڈریگز کی بیٹی کی طبیعت ناساز ہے، اسے مبینہ طور پر اپینڈکس کے آپریشن کے لیے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ پرتگالی اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز کے یہاں گزشتہ برس جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی تھی تاہم پیدائش کے کچھ وقت بعد ان کے جڑواں بچوں میں سے ایک بیٹے کی موت ہوگئی تھی۔گزشتہ برس بیٹے کی وفات کے بعد اس وقت فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی ساتھی جارجینا روڈریگز بیٹی کی طبیعت کی ناسازی کے باعث مشکل وقت سے گزر رہے ہیں۔دوسری جانب خبریں گردش کر رہی ہیں کہ فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو النصر کو چھوڑ کر ریال میڈرڈ میں دوبارہ سے کھیلنے کے خواہاں ہیں۔