Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 5 MAY
دہرادون،5مئی:بدری ناتھ شاہراہ پر ہیلانگ میں پہاڑی سے ملبہ گرنے کی وجہ سے راستہ بند ہو گیا ہے، چنانچہ انتظامیہ نے بدری ناتھ یاترا کو فی الحال معطل کر دیا ہے۔ پولیس نے گوچر، کرن پریاگ اور لانگاسو میں رکاوٹیں کھڑی کر کے بدری ناتھ جانے والے عقیدت مندوں احتیاطاً کو اپنے اپنے مقام پر ٹھہرنے کے لیے کہا ہے۔سی او کرن پریاگ امت کمار نے کہا ’’ہیلانگ میں بدری ناتھ روڈ کے کھلنے پر ہی یاتروں کو آگے کے سفر کی اجازت دی جائے گی۔ ٹریفک سیکورٹی کے تئیں پولیس الرٹ ہے اور پولیس کی جانب سے ہی یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔‘‘دریں اثنا، بدری ناتھ شاہراہ پر تودے گرنے کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے، جو کافی خوف ناک ہے۔ ویڈیو میں لوگوں کے چیخنے کی آوازیں بھی سنائی دے رہی ہیں اور لوگوں کو ادھر ادھر بھاگتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔