TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -5 MAY
دربھنگہ(فضا امام) 5 مئی:-جن امیدواروں نے CET-B.Ed 2023 کا داخلہ امتحان پاس کیا ہے، ان کے لیے دو سالہ B.Ed اور شکشا شاستری سیشن 2023-25 کے لیے رجسٹریشن اور کالج/انسٹی ٹیوٹ کے انتخاب کا عمل 3 مئی کو مکمل ہوگیا ۔امیدواروں کو میرٹ، ریزرویشن روسٹر اور کالجوں/انسٹی ٹیوٹ کی ترجیح کی بنیاد پر 9 مئی کو سرکاری ویب سائٹ پر کالج/انسٹی ٹیوٹ الاٹ کیے جائیں گے۔ امیدوار 10 سے 25 مئی تک الاٹ شدہ کالج/انسٹی ٹیوٹ کے لیے رضامندی دیں گے اور 3000 روپے کی جزوی داخلہ فیس صرف آن لائن جمع کرائیں گے۔ اس کے بعد 10 مئی سے 25 مئی تک الاٹ شدہ کالج اور انسٹی ٹیوٹ میں حاضر ہو کر اسناد اور دیگر متعلقہ دستاویزات کی تصدیق کر کے داخلہ لیا جائے گا۔CET-Bed-2023 کے اسٹیٹ نوڈل آفیسر پروفیسر اشوک کمار مہتا نے بتایا کہ CET-Bed-2023 کے مشترکہ داخلہ امتحان میں 143832 امیدوار کامیاب ہوئے۔ کامیاب امیدواروں کو آن لائن رجسٹریشن کے لیے 3 مئی تک کا وقت دیا گیا تھا۔ اس دوران 66243 امیدواروں نے دو سالہ بی ایڈ کے لیے اپنا اندراج کرایا ہے اور 100 امیدواروں نے شکشا شاستری کے سیشن 2023-25 میں داخلہ کے لیے اپنا اندراج کرایا ہے۔ امیدواروں کو انتخاب کے لیے ایک یا زیادہ یونیورسٹیوں کے کم از کم تین اور زیادہ سے زیادہ نو کالجوں/ اداروں کا اختیار دیا گیا تھا۔ یونیورسٹی کے انتخاب میں امیدواروں کا سب سے زیادہ جھکاو للت نارائن متھلا یونیورسٹی دربھنگہ کی طرف ہے۔