راجوری میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تازہ گولی باری میں ایک دہشت گرد ہلاک

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –6 MAY

جموںوکشمیر، 06 مئی:جموں و کشمیر کے راجوری ضلع کے کنڈی جنگلاتی علاقے میں ہفتہ کی صبح سیکورٹی فورسز کے ساتھ تازہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک اور دوسرا پر زخمی ہو گیا۔ تازہ گولی باری جموں و کشمیر کے راجوری میں دہشت گردوں کے ذریعہ کئے گئے ایک دھماکے میں فوج کے پانچ جوانوں کی موت کے ایک دن بعد ہوئی ہے۔ہندوستانی فوج نے ایک بیان میں کہاکہ جموں کے کے راجوری میں آپریشن میں ایک دہشت گرد ہلاک اور دوسرا زخمی ہوا ہے۔جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کے تعاون سے ہندوستانی فوج کے ذریعہ کنڈی کے جنگل، راجوری سیکٹر میں جاری مشترکہ آپریشن میں، صبح 7 بجے کے قریب گھیرا بندکی گئی۔اس دوران دہشت گردکو دیکھنے کے بعد پکڑلیا گیا۔ایک دفاعی ترجمان نے کہاکہ گولی باری میں ایک دہشت گرد کوڈھیر کر دیا گیا ہے اور ایک دہشت گرد کے زخمی ہونے کا امکان ہے۔ یہ راجوری سیکٹر کے کنڈی جنگل میں دہشت گردوں کا صفایا کرنے کے لیے جاری آپریشن کا حصہ ہے۔سیکورٹی فورسز نے ایک اے کے 56، اے کے کے چار میگ، اے کے کے 56 راؤنڈ، میگ کے ساتھ ایک پستول، تین دستی بم اور ایک گولہ بارود کا پاؤچ برآمد کیا۔ مارے گئے دہشت گرد کی شناخت کی جا رہی ہے۔ کنڈی جنگلاتی پٹی، راجوری میں موسلادھار بارش اور خراب موسم سیکورٹی فورسز کے لیے ایک بڑا چیلنج بن رہے ہیں۔دفاعی ترجمان کے مطابق ہفتہ کی صبح تقریباً 1.15 بجے چھپے ہوئے دہشت گردوں سے رابطہ قائم ہوا اور آخری اطلاعات ملنے تک دونوں طرف سے فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا۔پیرا اسپیشل فورسز کے دستے سیکورٹی فورسز کی مشترکہ آپریشن ٹیم کا حصہ تھے۔ انسداد دہشت گردی آپریشن ان دہشت گردوں کا صفایا کرنے کے لیے شروع کیا گیا تھا جو پونچھ میں فوج پر حالیہ حملے کے ذمہ دار تھے جس میں پانچ فوجی شہید ہوئیتھے۔