وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے راجوری میں آرمی بیس کیمپ کا دورہ کیا

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –6 MAY

 جموں ۔ 6؍ مئی۔ ایم این این۔ رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے  آ ج جموںو کشمیر کے  ضلع راجوری میں آرمی بیس کیمپ کے دورے کے دوران ہندوستانی فوج کی آپریشنل تیاریوں اور سرحد پر سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر شری منوج سنہا،  چیف  آف آرمی اسٹاف کے جنرل منوج پانڈے اور جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف، شمالی کمان لیفٹیننٹ جنرل اپیندر دویدی  بھی اس موقع پر موجود تھے۔رکشا منتری نے فوجیوں کے ساتھ بات چیت کی اور مشکل حالات میں کام کرتے ہوئے ان کی بہادری اور جوش کی تعریف کی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ مشکل علاقوں میں ہندوستانی فوج کے جوانوں کی بے مثال ہمت، عزم اور مسلسل چوکسی کی وجہ سے قوم خود کو محفوظ محسوس کرتی ہے۔ انہوں نے انہیں اسی لگن اور بہادری کے ساتھ کام جاری رکھنے کی ترغیب دی اور کہا کہ حکومت اور ملک کے عوام ہمیشہ مسلح افواج کے ساتھ ہیں۔  جناب راج ناتھ سنگھ نے ان بہادر سپاہیوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے 05 مئی 2023 کو راجوری میں قوم کی خدمت میں عظیم قربانی دی تھی۔ ان کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا