یوپی میں شادی سے واپس آنے والی بس کھائی میں گرنے سے 5 افراد ہلاک

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN – MAY

لکھنؤ، 07مئی:اتر پردیش کے جالون ضلع میں اتوار کی صبح تقریباً 3 بجے شادی سے واپس آنے والی بس کھائی میں گرنے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک اور تقریباً 15 زخمی ہو گئے۔ ایس پی ایراج راجہ نے بتایا کہ بس گوپال پورہ گاؤں کے قریب ایک اور گاڑی سے ٹکرا گئی۔ زخمیوں کا گورنمنٹ میڈیکل کالج اورائی میں علاج جاری ہے۔اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ضلع جالون میں بس الٹنے کے بعد سڑک حادثے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہارکیا ہے۔انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کوزخمیوں کے مناسب علاج کرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔یوپی کے وزیر اعلیٰ نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعاکی اور افسران کو امدادی کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے افسران کو زخمیوں کے مناسب علاج کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔مرنے والوں کی شناخت36سالہ کلدیپ ، 46سالہ رگھونندن،65سالہ سیروبھن،34سالہ کرن سنگھ اور 32سالہ وکاس کے طور پر کی گئی ہے۔