TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –7 MAY
لکھنؤ، 07 مئی: اترپردیش میں پی ایف آئی کے خلاف جاری کارروائی کے تحت اے ٹی ایس نے اتوار کو رہائی منچ کے صدر اڈوکیٹ محمد شعیب کو امین آباد لکھنؤ میں واقع ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لے لیا۔ اے ٹی ایس ان کو پوچھ گچھ کے لیے اپنے ساتھ لے گئی ہے۔
اے ٹی ایس نے جب صبح آٹھ بجے کے قریب محمد شعیب کو حراست میں لیا تو ان کے پڑوسیوں میں افرا تفری مچ گئی۔ کچھ دیر بعد لوگوں کو مقامی تھانے کی پولیس سے اے ٹی ایس کی کارروائی کا علم ہوا۔محمد شعیب کو پہلے بھی ایک بار جیل بھیجا گیا تھا۔ جیل سے رہائی کے بعد ان کے متنازعہ بیانات سامنے آتے رہے ہیں۔ گزشتہ برس اکتوبر 2022 میں شعیب نے رہائی منچ کے صدر کی حیثیت سے کہا تھا کہ جس طرح 21 برس پہلے سمی پر پابندی لگائی گئی تھی، اسی طرح مسلم نوجوانوں کو دہشت گردی کے نام پر پھنسایا جا رہا ہے اور اب اسے دہراتے ہوئے پی ایف آئی پر پابندی لگائی جا رہی ہے۔