پلوامہ: دہشت گردوں کا ساتھی چھ کلو آئی ای ڈی کے ساتھ گرفتار، بڑی وارداٹ ٹلی

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN – MAY

سرینگر، 07 مئی:جموں و کشمیر پولیس نے اتوار کے روز جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں دہشت گردوں کے ایک ساتھی کو چھ کلو گرام دیسی ساختہ دھماکہ خیز ڈیوائس کے ساتھ گرفتار کرکے ایک بڑا سانحہ ٹلنے کا دعویٰ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کشمیر زون پولیس نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں کے ساتھی کے انکشاف کی بنیاد پر چھ کلو گرام آئی ای ڈی برآمد کیا گیا۔ اس طرح پولیس نے دہشت گردوں کی ایک بڑی سازش کو ناکام بنادیا۔پولیس نے بتایا کہ اس سلسلے میں ایک کیس درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں پولیس نے ٹویٹ کرکے یہ معلومات دی ہے۔ گرفتار دہشت گردوں کے ساتھی کی شناخت اشفاق احمد وانی ساکن اریگم پلوامہ کے بطور کی گئی ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔