پاکستانی مسافر طیارہ دس منٹ سے زیادہ ہندستانی حدود میں رہا

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –8  MAY

نئی دہلی ،8مئی:پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنس کا ایک جہاز ہندستانی کی فضائی حدود میں رہا کیونکہ وہ لاہور کے ہوائی اڈے پر زبردست بارش کی وجہ سے لیڈ نہیں کرسکا ۔ جب وہ ہندستانی حدود میں داخل ہوا تو فضائیہ کو الرٹ کیا گیا تا کہ وہ کسی بھی صورتحال کے لئے تیار ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق چار مئی کو مسقط سے آنے والا جہاز لاہور کے علامہ اقبال بین الاقوامی ہو ائی اڈہ پر اترنے والا تھا لیکن کم روشنی اور مسلادھار بارش کی وجہ سے وہ لینڈ کرنے میں ناکام رہا ۔ اس کے فوراً دہلی ایئرکرافٹ کنٹرول کو مطلع کیا گیا کہ پاکستان جٹ لاہور ہوائی اڈے پر اترنے میں ناکام رہا ۔ دہلی اور لاہور کے ہوائی بازی کے اہلکاروں نے ایک دوسر ے کے ساتھ رابطے میں رہے لیکن ساتھ ہی حکومت ہند نے فضائیہ کو الرٹ کیا کہ وہ حالات پر نظررکھے اور ا سلئے راڈرا کے ذریع طیارے کے پرواز پر پوری نظر رکھے ہوئے تھا ۔ پرواز پنجاب کے بکھبند قصبے میں داخل ہوا اور بعد میں ترن تارن کی طرف مڑ گیا اور ا سکے بعد پاکستان میں داخل ہوکے ملتان کے ہوائی اڈے پر اتر گیا ۔ پاکستان کی ہوائی کمپنی کو ہندستان کی فضائیہ حدود کچھ خاص ممالک کے لئے چلانے کے لئے اجازت ہی اسی طرح ہندستان کی فضائی کمپنیاں میں مغرب اورعرب جانے والے طیارے پاکستان کی فضائی حدود کو استعمال کرتے ہیں۔