TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –8 MAY
کولکاتا، 08 مئی: مرشد آباد کی ساگردیگھی اسمبلی سیٹ سے فروری میںہوئے ضمنی انتخاب میں جیتنے والے کانگریس کے واحد امیدوار بائرون بسواس ترنمول سپریمو وزیر اعلی ممتا بنرجی سے ملنا چاہتے ہیں۔ بائرون کے خلاف علاقے میں لاپتہ پوسٹر بھی لگائے گئے، جو جیت کے بعد سے مسلسل لاپتہ تھے۔ اب ان کا ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے جس میں وائرن نے کہا ہے کہ وہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے ملنا چاہتے ہیں۔
بائرون نے کہا ہے کہ وہ 11 مئی کو کسی ذاتی کام سے کولکاتا جا رہے ہیں۔ اگر ممکن ہوا تو وہ اس دن وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے ملنا چاہیں گے۔ تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ وہ وزیراعلیٰ سے کیوں ملنا چاہتے تھے۔ لیکن جب ان سے پارٹی بدلنے کے بارے میں سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ فی الحال انہوں نے اس بارے میں نہیں سوچا ہے۔
گزشتہ ہفتے ہی ہفتہ کو ابھیشیک بنرجی مرشد آباد میں پدایاترا کر رہے تھے اور بائرون کی تعریف کی تھی۔ انہوں نے اس پر خوشی کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ میرا استقبال کرنے پر ابھیشیک کامیں شکریہ ادا کروںگا۔ میں عوامی نمائندہ ہوں اور علاقے کی ترقی کے لیے وزیراعلیٰ سے ملنا چاہتا ہوں۔ فروری میں ہوئے ضمنی انتخابات کے بعد سے بائرون مسلسل کانگریس قیادت سے رابطے میں نہیں ہیں۔ ان سے پوچھا گیا کہ سخت مخالف رہی ممتا بنرجی سے ملاقات کیلئے کیا آپ نے پارٹی کی رضامندی لی ہے؟ تو انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں کسی کی رضامندی کی ضرورت نہیں ہے۔