TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –8 MAY
کھنڈوا، 8 مئی: مدھیہ پردیش کے کھنڈوا میں ا?ج (پیر) صبح ایک نوجوان نے شہد کی مکھیوں کے خوف سے ضلع اسپتال کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی۔ اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ یہ معلومات پولیس نے دی ہے۔پولیس کے مطابق رام پورہ گاو?ں کا سچن اپنی بیوی کو ڈیلیوری کے لیے ضلع اسپتال لیکر ا?یا تھا۔ ہسپتال کی تیسری منزل میں میٹرنٹی وارڈ ہے۔ شہد کی مکھیوں کا غول رات بھر منڈلاتا رہا۔ پیر کی صبح تقریباً 4 بجے شہد کی مکھیوں نے لوگوں پر حملہ کر دیا۔ جس سے ہسپتال میں بھگدڑ مچ گئی۔ اسی دوران سچن نے شہد کی مکھیوں سے بچنے کے لیے تیسری منزل سے نیچے چھلانگ لگا دی۔ جس سے اس کی موت ہوگئی۔ ان کی بیوی نے رات ہی میں بیٹے کو جنم دیا ہے۔