مینڈھر میں بی ایس ایف کی گاڑی حادثے کا شکار، ایک اہلکار جاں بحق

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –8  MAY

جموں،8 مئی:جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں بی ایس ایف کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق اور چھ دیگر زخمی ہو گئے۔عہدیدار نے بتایا کہ سڑک کا یہ حادثہ گزشتہ روز مینڈھر کے بلنوئی علاقے میں اْس وقت پیش آیا جب بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کی گاڑی ایک موڑ پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔ اس کے نتیجے میں بی ایس ایف کے سات جوان زخمی ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے کے فوراً بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک شدید زخمی بی ایس ایف اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ اہلکار نے مزید کہا کہ زخمیوں میں سے چار کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔