کسیرا برادری نے پٹنہ سیٹی میں ھیریندر شاستری کے مخالفت میں مظاہرہ کیا

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –8  MAY

پٹنہ سیٹی 8مئی: کسیرا پنجایت خواجہ کلاں پٹنہ سیٹی کے زیراہتمام کتھا واچک دھیر یندر شاستری کے مخالفت میں کسیرا پنچایت بھون سے برادری کے جنرل سکریٹری سجیت کمار کسیرا کی قیادت میں مخالف مارچ نکالا گیا اس مخالف مارچ کی صدارت بیرادری کے صدر کنھائی چودھری نے کیا مخالف مارچ خواجہ کلاں پٹنہ سیٹی سے نکل کر گرہٹہ گزری بازار پچھم دروازہ بلور گنج ہوتے ہوئے ایس ڈی او آفس پٹنہ سیٹی پہچا وہاں جاکر ڈی ایم پٹنہ کو ایس ڈی او کے ذریعہ سے کسیرا برادری کو لوگوں نے عرضداشت پیش کیا اور مانگ کیا کہ دھیریندر شاستری اگر جلد از جلد معافی مانگ لیں نہیں تو ان کے اوپر جرائم معاملہ کے تحت مقدمہ دائر کیا جائیگا جنرل سکریٹری سجیت کمار کسیرا نے کہا کہ اگر وہ معافی نہیں منگتے ہیں یا قانونی کاروائی نہیں ہوتی ہے تو 13 مئی سے 17مئی کے درمیان نوبت پور پٹنہ میں ان کے پروگرام کا ہماری برادری کے لوگ پر زور طریقہ سے مخالفت کریں گے مخالف مارچ میں خصوصی طور پر صدر کنھائی چودھری جنرل سکریٹری سجیت کمار کسیرا خازن پرمود کسیرا گرجا شنکر پرساد دھر م ناتھ کسیرا عرف ننکی پریم ناتھ کسیرا درگا چودھری روی کسیرا وشوناتھ پرساد راجو پرساد سوبھاش کمار (عرف انو ) ادئے کسیرا ستیش نارائن امر ناتھ سدھیر کسیرا اویناش کسیرا شوم کسیرا ہرش کسیرا گورو کسیرا پردیپ کسیرا جگناتھ کسیرا ٹھاکر نارائن چودھری نیرج کسیرا اجئے کمار کسیرا دیوی چودھری کے ہمراہ کسیرا برادری کے سیکڑوں لوگ شامل تھے .