جواں سال اے آئی ایم آئی ایم کے ضلع صدر راشد انورنے پارٹی چھوڑا

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –8  MAY

ریاستی صدراختر الایمان نے رحمت علی کو بنایا ارریہ کاضلع صدر۔

ارریہ ( مشتاق احمد صدیقی ) آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین ارریہ کے ضلع صدر محمد راشد انور نے اتوار کو اپنے رہائش گاہ پر تقریباً 200 کارکنان کے ساتھ پریس کانفرنس کرکے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا ۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر استعفیٰ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اے آئی ایم آئی ایم بہار کے ذمہ داروں کے غلط رویے سے تنگ آکر آج ہم پارٹی کے سینکڑوں کارکنان کے ساتھ ایم آئی ایم پارٹی سے استعفیٰ دینے پر مجبور ہوئے، انہوں نے کہا کہ اسدالدین اویسی صاحب کے خیالات سے ہم متفق ہیں ان کی محبت ہمارے دلوں میں ہے اور ہمیشہ رہےگی۔ ادھر ایم آئی ایم بہار کے ریاستی صدر اختر الایمان نے سوشل میڈیا پر تصویر اپلوڈ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اے آئی ایم آئی ایم کا توسیعی کام جاری ہے،  ہمیں یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ پارٹی نے محمد رحمت علی کو ارریہ ضلع کا صدر منتخب کیا ہے۔

واضح رہے کہ چند مہینوں سے ضلع صدر بنائے جانے کا چرچہ موضوع بحث بنا ہوا تھا کہ ایم آئی ایم ارریہ ضلع کا صدر تبدیل کیا جائے گا یا پھر موجودہ ضلع صدر ہی صدر رہیں گے اور اگر تبدیل کیا جائے گا تو پھر کس کو بنایا جائے گا، اتوار کو یہ موضوع خود بخود ختم ہو گیا جب سابق ضلع صدر راشد انوراپنے دوسو کارکنان کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنے اور اپنے کارکنانکے استعفیٰ کا اعلان کر دیا اور ادھر  ایم آئی ایم کے ریاستی صدر نے بغیر کسی تام جھام کے اپنے مقامی ضلع کشن گنج بلاکر فاربس گنج کے سونا پور پنچایت کے رہنے والے رحمت علی کو ارریہ ضلع کا صدر منتخب کرکے تحریری طور پر ان کے نام کا اعلان کردیا۔