کوئی سیاسی بات چیت نہیں ہوئی: نوین پٹنائک سے ملاقات کے بعد نتیش کمار

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –9  MAY

اڑیسہ ،09مئی: بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے آج اڑیسہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک سے ملاقات کی۔ بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) کے سربراہ پٹنائک کے ساتھ نتیش کمار کی ملاقات کو لے کر کافی دنوں سے قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں۔ دونوں رہنماؤں کی یہ ملاقات اڑیسہ کے دارالحکومت بھونیشور میں ہوئی۔ آئندہ لوک سبھا انتخابات سے پہلے نتیش کمار اور نوین پٹنائک کی یہ ملاقات بڑی سیاسی اہمیت رکھتی ہے۔تاہم نوین پٹنائک سے ملاقات کے بعد نتیش کمار نے کہا کہ ہم پہلے بات کرتے رہتے ہیں، کوئی سیاسی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔ دوسری جانب اڑیسہ کے سی ایم نوین پٹنائک نے کہا کہ ہم پرانے دوست ہیں، کسی قسم کے اتحاد کے بارے میں کوئی بات نہیں ہوئی۔ نوین پٹنائک سے ملاقات کے بعد نتیش کمار اب جمعرات کو مہاراشٹر میں شیوسینا ادھو دھڑے کے لیڈر ادھو ٹھاکرے اور این سی پی صدر شرد پوار سے ملاقات کریں گے۔ اس سے قبل نتیش کمار مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے بھی ملاقات کر چکے ہیں۔