پاکستانی بالر شاہین شاہ آفریدی بھی عمران خان کی حمایت میں بول پڑے

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –12  MAY

لاہور،۱۱؍مئی :پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بھی پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر اپنا ردعمل دے دیا۔شاہین شاہ آفریدی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر فرمانِ رسول اکرم ﷺ لکھا ہے۔شاہین آفریدی نے لکھا کہ ہمارے پیارے نبی اکرم ﷺ نے کہا تھا مومنوں کی آپس میں ایک دوسرے سے محبت اور ہمدردی کی مثال ایک جسم کی طرح ہے، جب اس کا کوئی حصہ تکلیف میں ہوتا ہے تو سارا جسم اس تکلیف کو محسوس کرتا ہے ۔فاسٹ بولر نے اپنے پیغام کے آخر میں یہ بھی لکھا کہ بس یہ یاد رکھنا ہے کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں۔انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی پروفائل پکچر تبدیل کر کے سابق وزیراعظم عمران خان نیازی سے اپنی حمایت کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کی پاکستان کے سابق کرکٹرز نے بھی مذمت کی ہے۔