TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –12 MAY
نئی دہلی ،۱۱؍مئی:آر سی بی کے آل راؤنڈر گلین میکسویل کی اہلیہ وینی رمن نے آئی پی ایل میں بڑا اعلان کیا ہے۔ دراصل گلین میکسویل اور وینی رمن جلد ہی والدین بننے والے ہیں۔ گلین میکسویل اور وینی رامن ستمبر کے مہینے تک والدین بن سکتے ہیں۔ گلین میکسویل آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کی طرف سے کھیل رہے ہیں۔ گلین میکسویل کی اہلیہ وینی رامن آئی پی ایل کے اس سیزن کے آغاز میں ہندوستان آئی تھیں ،لیکن جلد ہی آسٹریلیا واپس لوٹ آئیں۔گلین میکسویل اور وینی رامن کی شادی مارچ 2022 میں ہوئی تھی۔ آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل کی اہلیہ وینی رمن کا تعلق اصل میں چنئی سے ہے۔ اب وینی رمن نے ایک انسٹاگرام پوسٹ کیا ہے۔ اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ میں اور گلین میکسویل نئے بچے کی آمد کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوش ہیں۔ اس کے ساتھ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ہمارے لیے بہت اہم ہے، کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ یہ سفر آسان نہیں ہونے والا ہے۔ میں جانتی ہوں کہ یہ کتنا تکلیف دہ ہوگا۔حال ہی میں رائل چیلنجرز بنگلور کے سامنے ممبئی انڈینز کی ٹیم تھی۔ اس میچ میں گلین میکسویل نے شاندار اننگز کھیلی تھی۔ گلین میکسویل نے ممبئی انڈینز کے خلاف 33 گیندوں پر 68 رنز بنائے تھے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 8 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔ تاہم گلین میکسویل کی زبردست کارکردگی کے باوجود رائل چیلنجرز بنگلور کو ممبئی انڈینز کیخلاف شکست کا منہ دیکھنا پڑاتھا۔ اس میچ میں ممبئی انڈینز نے رائل چیلنجرز بنگلور کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔ ممبئی انڈینز کیخلاف گلین میکسویل کے علاوہ رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان فاف ڈو پلیسس نے پچاس رنز کا ہندسہ عبور کیا، تاہم ٹیم شکست سے نہ بچ سکی۔