TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –12 MAY
پٹنہ : صوفی آرا فاو ¿نڈیشن ( خدمتِ خلق) بہار کے زیرِ اہتمام کل شام گورنمنٹ اردو لائبریری میں معروف و بزرگ ناقد پروفیسر علیم اللہ حالی کی صدارت میں عفیف سرا ج ، دہلی اور بابر امام ، پٹنہ کے اعزاز میں ایک صوفیانہ شعری نشست کا انعقاد ہوا ´جس میں عفیف سراج اور بابر امام نے پنے بلیغ عارفانہ کلام سے سامعین کو مسرور کیا ۔
نشست کا آغاز صوفی آرا فاﺅنڈیشن کی صدر صوفی آرا المعروف شاعرہ نکہت آرا کے استقبالیہ کلمات سے ہوا ۔اس موقع پر صوفی آرا نے اپنے فاو ¿نڈیشن کے بارے میںحاضرین مجلس کو بتایا کہ فاو ¿نڈیشن کے اغراض و مقاصد میں خدمتِ خلق کے ساتھ ساتھ ادبی و روحانی پروگراموں کا انعقاد کرنا بھی ہے- ادبی پروگرام نظم و نثر دونوں پر منحصر ہونگے جبکہ روحانی پروگراموں میں تذکیہ نفس اور قربِ الٰہی کی بصیرت افروز تعلیمات دی جاینگی اسکے لیے ارادت مندی یعنی مرید ہونا لازمی ہے –
اس اہم نشست کی صدارت کرتے ہوئے معروف ناقد پروفیسر علیم اللہ حالی نے کہا کہاردو غزلیہ شاعری میں تصوف کے جذبات و احساسات خٓاص طور پر جھلکتے ہیں ۔ ایک اچھا شعر کہیں نہ کہیں سے ماورائی خصوصیات کا حامل ہوتا ہے ۔ صوفی مزاج کو پہچاننا ہو تو ہماری غزلیہ شاعری کو دیکھا جائے ۔ متعدد اشعار ایسے ہیں جہاں معاشرہ سے اٹھ کر صوفی کی جھلک مل جاتی ہے ۔ دائم پڑا ہوا تیرے در پر نہیں ہوں میں ۔ خاک ایسی زندگی پہ کہ پتھر نہیں ہوں میں ۔ غالب کے اس شعرکو ماورائی فضا میں لے جائئیے یا پھر زمینی حقیقت کے طور پر ہی تسلیم کر لیجئے ۔ غرض یہ ہے کہ صوفیانہ تصوف و محسوسات اردو شاری ، اردو غزل کیلئے کوئی اجنبی شئے نہیں ہے ۔
اس نشست سے خطاب کرتے ہوئے بہار قانون ساز کونسل کے سابق ڈپٹی چیرمین سلیم پرویز نے کہ صوفی آرا فاﺅنڈیشن کے تحت اس پروگرام میں تشریف لاکر مجھے بے خوشی ہورہی ہے ۔ میں اس نشست کے اہتمام کیلئے اسکی صدر صوفی آرا اور انکی تمام ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ادھر کے برسوں میں اردو آبادی کی سرد مہری سے مایوسی کا احساس ہورہا ہے ۔ اردو کے مسائل کیلئے جس انداز سے باتیں اٹھانے کی ضرورت ہے اس میں کافی کمی دیکھی جارہی ہے ۔ اردو آبادی کو اس ضمن میں سوچنے کی ضرورت ہے۔
اس شعری نشست میں سابق رکن بہار اسمبلی جناب اظہار احمد نے صوفی آرا کی شخصیت پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ صوفی آرا کو ہم عرصہ سے جانتے ہیں آپ نہایت ملنسار اور بردبار خاتون ہیں، آپکو لکھنے کا شوق پچپن سے رہا ہے اسی سبب آپکی یکے بعد دیگرے دو کتابیں منظرِ عام پر آ چکی ہیں جس میں ایک ہندی زبان میں اور دوسری اردو زبان میں ہے –
گورنمنٹ اردو لائبریری کے چیرمین ارشد فیروز نے صوفی فاﺅندیشن کی صدر صوفی آڑاء، سکریٹری نسیم اختر اور پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس فاﺅنڈیشن میں بہار قانون ساز کونسل کے سابق ڈپٹی چیرمین سلیم پرویز اور ڈاکٹر اظہار احمد سابق ایم ایل اے و سابق چیر مین تخمینہ کمیٹی جیسے بارسوخ شخصیٹیں ممبر ہوں تویہ فاﺅ نڈیشن کی کامیابی کی ضمانت ہے ۔ اس موقع پر ارشد فیروز نے لوگوں کے اصرار پر مہدی حسن کے آواز کی طرز پر غزل سنایا۔ رنجش ہی سہی دل دکھانے کیلئے آ۔
پروگرام کی نظامت پرویز عالم اور نسیم اختر نے مشترکہ پر کی ۔ آخر میں صوفی اڑا کی صدر کے شکریہ پر پروگرام اختتام پذیر ہوا ۔ اس نشست میں ناشاد اورنگ آبای، ظفر صدیقی، اثر فریدی، معین گریڈیہوی،شمع ناسمین نازاں، شمع کوثر شمع ، جبیں شمس نظامی، عرفان بلہاروی، ڈاکٹر انوارالہدیٰ، ڈاکٹر سید شہباز ، اسحاق اثر، سبودھ کمار برنوال ایڈووکیٹ، اظہر الحق، محمد حسنین، شاہد الحق، گنی خاتون، وغیرہ شریک ہوئے