TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –12 MAY
تاشقند، 12 مئی: دیپک بھوریا، محمد حسام الدین اور نشانت دیو کی تکڑی جمعہ کو یہاں آئی بی اے مینز باکسنگ ورلڈ چمپئن شپ کے سیمی فائنل میں اترے گی تو ان کا ہدف اپنی سابقہ بہترین کارکردگی کو بہتر بنانا ہوگا۔دیپک (51 کلوگرام) کا مقابلہ دو بار کے عالمی چمپئن شپ میڈلسٹ بلال بیناما سے ہوگا۔ دیپک سابق عالمی نمبر 1 امت پنگھل کے چاندی جیتنے والے کارنامے کو دہرا سکتے ہیں یا بہتر کر سکتے ہیں، جو طویل عرصے تک وزن کے زمرے میں ہندوستان کی پہلی پسند تھے۔ دوسری جانب دو کانسے کے تمغے جیتنے کے بعد، فرانسیسی شہری بیناما، جو 2022 کے یورپی چیمپئن بھی ہیں، آخری چار کی رکاوٹ کو عبور کرنے کے متمنی ہوں گے۔کوارٹر فائنل میں حسام الدین (57 کلوگرام) کا مقابلہ کیوبا کے سیدیل ہورتا سے ہوگا، جنہوں نے ورلڈ اور ایشین چیمپئن شپ کے سلور میڈلسٹ اور ٹاپ سیڈ قازقستان کے سیرک ٹیمرجانوف کو شکست دی۔نشانت (71 کلوگرام) کا مقابلہ 2022 کے ایشیائی چیمپئن اور 2018 کے ایشیائی کھیلوں میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے قازقستان کے اسلان بیک شمبرگینوف سے ہوگا۔
ماضی میں، ہندوستان نے مردوں کی عالمی چیمپئن شپ کے سنگلز ایڈیشن میں کبھی چاندی اور ایک کانسے سے زیادہ نہیں جیتا، حالانکہ امید کی جاتی ہے کہ اس بار تمغوں کا رنگ بدلے گا۔