پاکستان : عمران کی پارٹی کی رہنما اور سابق وزیر شیریں مزاری کو گرفتار

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –12  MAY

اسلام آباد، 12 مئی:سابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر قیادت جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماو?ں کے خلاف پولیس کی کارروائی جاری ہے۔ جمعے کو علی الصبح پارٹی کی نائب صدر اور سابق وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری کو پولیس نے دارالحکومت میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر لیا۔ڈان اخبار کے مطابق مزاری کی بیٹی اور ایڈووکیٹ ایمان ہزاری مزاری نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کیا جس میں مزاری کی گرفتاری سے متعلق کچھ فوٹیج موجود ہیں۔ پارٹی کی جانب سے ڈاکٹر مزاری کی گرفتاری کو شرمناک قرار دیا گیا ہے۔ اس سے قبل پی ٹی آئی کے متعدد رہنماو?ں کو گرفتار کیا گیا جن میں عمران خان، اسد عمر، فواد چوہدری، شاہ محمود قریشی، علی محمد خان اور سینیٹر اعجاز چوہدری سمیت دیگر شامل ہیں۔ ان سبھی کو مینٹیننس آف پبلک آرڈر کی دفعہ 3 کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔