سگائی سے قبل پرینیتی چوپڑا کا گھر سجایا گیا، ویڈیو آئی منظر عام پر

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –12  MAY

بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اب اپنی زندگی کا نیا سفر شروع کرنے جارہی ہیں۔ وہ ہفتہ یعنی 13 مئی کو عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا کے ساتھ سگائی کرنے جا رہی ہیں۔ بالی ووڈ سے لے کر سیاست داں تک حتیٰ کہ مداحوں میں بھی ان کے افیئر کے چرچے کافی عرصے سے جاری ہیں۔ اب ان کے سجے گھر کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
تاہم اب تک نہ تو پرینیتی چوپڑا اور نہ ہی راگھو چڈھا نے عوامی طور پر اپنے رشتوںکی تصدیق کی ہے۔ دونوں کو پہلے بھی کئی بار ایک ساتھ دیکھا جا چکا ہے۔ اس سے کہا جاتا ہے کہ دونوں کے درمیان ضرور کچھ خاص رشتہ ہے۔ کبھی دونوں کو ایک ساتھ ڈنر ڈیٹ پر دیکھا جاتا ہے، کبھی ایئرپورٹ پر اور کبھی آئی پی ایل میچ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے۔ اب پچھلے کچھ دنوں سے دونوں کے رشتے کی خبریں کافی زیر بحث ہیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ دونوں کی منگنی ہفتہ یعنی 13 مئی کو ہوگی۔ اب ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کی منگنی جلد ہونے والی ہے۔ یہ ویڈیو ممبئی میں پرینیتی کے گھر کے باہر کی ہے۔ اس ویڈیو میں ان کے گھر کو باہر سے سجا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ گھر کی بالکونی میں روشنیاں نظر آرہی ہیں۔ منگنی کے بعد کہا جا رہا ہے کہ راگھو اور پرینیتی جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔