فوجی سربراہ کے خلاف بغاوت کے آثار

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –13  MAY

اسلام آباد،13مئی:فوجی سربراہ جنرل عاصم منیر کی قیادت پر سینئرفوجی جرنلوں میں بے چینی پائی جا رہی ہے۔ یہ سینئر فوجی جنرل آرمی چیف کی طرف سے عمران خان کی گرفتاری کے سلسلے میں جو اقدام اٹھائے گئے ہیں ا س سے ناراض ہیں۔ لاہور کے کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سلمان جن کا گھر حال ہی میں مشتعل ہجوم نے جلا دیا اور تباہ کردیا کواپنے عہدے سے ہٹا یا گیا اور ان کی جگہ نیا لیفٹییننٹ جنرل قائم کیا گیا ۔ لاہور کمانڈ کے کئی دوسرے افسرو ںکو بھی اپنے عہدوں سے یا برطرف کیا گیا انکودوسری جگہ تبدیل کیاگیا ۔ یہ خبریں بھی سا منے آرہی ہیں کہ سینئر فوجی جنرل اس بات سے ناخوش ہیں کہ فوج نے حالات کو صحیح طریقے سے ہینڈل نہیں کیا ۔ اس کے علاوہ موجودہ آرمی چیف کوتنقید کا نشانہ بنا یا جا رہا ہے کہ وہ اور آئی ایس آئی کے چیف نے سیاسی حالات کو مزید بگاڑا ہے۔ جس کی وجہ سے آج پاکستان تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے۔ لاہور کے علاوہ پشاور کے کورکمانڈر نے بھی موجودہ حالات کے بارے میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ اس دوران سابق وزیراعظم عمران خان نے فوجی سربراہ پر الزام لگا یا ہے کہ اس کو اغوا کرنے میں انہیں کاہاتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی گرفتاری کے لئے صرف جنرل عاصم منیر ہی ذمہ دار ہے۔ ان کی حرکتوں کی وجہ سے فوج کی بدنامی ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے کئی دنوں کے اندر جو کچھ بھی ہوا وہ انہیں کہ اشارے پر ہوا ۔ اور کیونکہ انہیں یقین ہے کہ اگر میں ااقتدار میں آیا تو میں اسے بے دخل کروں گا ۔